ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:46

ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ریت اور گردوغبار کے طوفانوں سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیر مستحکم زمین اور پانی کے استعمال سے ریت اور مٹی کے طوفان میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف موثر اقدامات کر رہی ہے، ریت اور مٹی کے طوفانوں کو عالمی تعاون سے ہی روکا جا سکتا ہے، سندھ حکومت اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریت اور مٹی کے طوفان ہر ایک کی خوراک، پانی، صحت اور روزگار کو متاثر کرتے ہیں۔سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔