
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

(جاری ہے)
کانفرنس میں صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ملکی ترقی سے متعلق امور پر پینلست نے اپنی آراء پیش کیں-اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے مختلف کاروباری شخصیات میں ایوارڈ بھی تقسیم کئی- کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے ملک بھر کی کاروباری شخصیات کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو متعلقہ فورمز کیساتھ اٹھایا جائے گا اور گورنر ہاؤس کیجانب سے مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ابھرتا ہوا تجارتی، صنعتی، سیاحتی اور ٹیکنالوجی کا مرکز بن چکا ہے۔
یہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن میں قابلِ تجدید توانائی، معدنیات، زرعی صنعت، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبے نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس اصلاحات، خصوصی اقتصادی زونز اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بالخصوص نوجوان طبقہ ہی اصل طاقت ہیں۔ حکومت ان کی فنی تربیت، ٹیکنالوجی کی تعلیم اور رہنمائی پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ایک باصلاحیت، ہنرمند اور کاروبار دوست نسل تیار ہو۔ گورنر نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں پاکستان کے نوجوان ہر میدان میں عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں، ضرورت صرف رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کی ہے۔ گورنرنے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ایک دوسرے کیساتھ ہاتھ ملائیں اور اس صوبے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹریز کو آئندہ ایوارڈ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کرنیکی دعوت دیتا ہوں۔مزید قومی خبریں
-
تباہ کن سیلاب، پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی فلڈ ایمرجنسی نافذ
-
سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان
-
گلگت،جی بی اسکاؤٹس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، 2 جوان شہید
-
وفاقی حکومت کانئے ڈیموں کی تعمیر بارے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ
-
پنجاب،ریسکیو ٹیم نے کتے کے ننھے بچوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.