امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:46

امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ امید ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، یقین، امید اور ہمت سے کامیابی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزامید کے عالمی دن کے موقع پرجاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ امید ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے،مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، امید ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کیلئے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

وزیر اعلی ٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ، ہونہار سکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی، امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کو اپنی چھت کا سکھ ملے گا، امید ہے کہ پنجاب کا ہر کسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش ہو گا۔