پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہی: عظمیٰ بخاری

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:39

پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کو چن چن کر مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 9 پنجاب کے رہائشیوں کو ایک بار پھر شناختی کارڈ دیکھ کر گولی ماری گئی، شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ریاست کو اب بہت سخت ایکشن لینا ہوں گے۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئن کو ہر مظلوم کی آواز اٹھانے کا شوق ہوتا ہے لیکن بلوچستان میں پنجاب کے لوگوں کا قتل کسی کو نظر نہیں آتا، اگر پنجاب کے شہریوں کو چن چن کر مارا جاتا تو انسانی حقوق کے چیمپئن کو نیند کی گولی مل جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک گھر سے تین جنازے بہت افسوسناک ہے، ایک مہاتما بلیم گیم کرتا رہا اب سوشل میڈیا پر الزامات تراشی شروع ہوجاتی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کی پہلی ترجیح صحت کے شعبہ ہے جس پر ان کی خصوصی توجہ ہے، صحت کے معاملہ کو وہ نظرانداز نہیں کرتیں۔