ایبٹ آباد، منشیات فروش گرفتار ، 2کلو چرس اور آئس برآمد

منگل 8 اپریل 2025 17:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) ضلعی پولیس سربراہ ابیٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سکندر آباد بلال خان نے ایک کارروائی میں منشیات فروش عمران ولد صادق سکنہ چمیالی حال ریتڑا سے 2 کلو 430 گرام چرس اور 324 گرام آئس برآمد کر کے زیر دفعہ 11B/9 سی این ایس اے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :