محکمہ ہیلتھ اینڈ پالولیشن پنجاب کی لائف سیونگ ڈرگز کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے مناسب انتظامات نہ کرنیوالے میڈیکل سٹورزکیخلاف کارروائی کی ہدایت

منگل 8 اپریل 2025 17:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) محکمہ ہیلتھ اینڈ پالولیشن پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لائف سیونگ ڈرگز کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے مناسب انتظامات نہ کرنیوالے میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ ہیلتھ اینڈ پالولیشن پنجاب اور چیف ڈرگ انسپکٹر پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزہیلتھ، ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ اورڈرگ انسپکٹرز اپنے اپنے علاقوں میں فوری طور پر میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کی چیکنگ کا عمل شروع کریں اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت مخصوص درجہ حرارت پر رکھی جانیوالی ادویات و ٹیکہ جات اور ویکسینز کا مناسب تحفظ نہ کرنیوالے سٹورز و ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزمحکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ڈائریکٹر محکمہ ہیلتھ اینڈ پالولیشن ڈاکٹر عدنان محمودنے بتایاکہ حکام بالا کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ بعض مقامات پر ایسے میڈیکل سٹورز و ڈسٹری بیوٹرز کام کر رہے ہیں جن کے پاس لائف سیونگ ڈرگز کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے کیلئے ریفریجریٹرز اور ایئرکنڈیشنرز کی سہولت موجود نہیں۔

علاوہ ازیں کئی میڈیکل سٹورز پر ادویات کو دھوپ، مٹی وغیرہ سے بچانے کیلئے انتظامات غیر تسلی بخش ہونے سمیت چند جگہوں پر کوالیفائیڈ پرسنز کی عدم موجودگی کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ حکام سے کہاگیاہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے والے میڈیکل سٹور ز و ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ادویات کی افادیت کھوبیٹھنے کے اقدام سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :