اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے

منگل 8 اپریل 2025 17:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے کے حوالے سے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کردیے۔ منگل کو کوئٹہ میں ہونے والا معاہدہ اے این ایف اور ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان باہمی ڈیٹا منتقلی ، آپریشنل تعاون اور منشیات کے رجحانات کے بروقت تجزیہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے بیان کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس(IATF) کے فریم ورک کے تحت وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر منشیات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔ صوبائی ڈائریکٹر بلوچستان بریگیڈیئر عدنان دانش اور سیکرٹری ایکسائزٹیکسیشن اوراینٹی نارکوٹکس بلوچستان ظفر علی بخاری نے ڈاکومنٹس پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :