پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کو چلانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

ریگولر افسران کی بھرتی تک عارضی کمیٹی کام کرے گی، پیکٹا کو چلانے کے لئے 9 روکنی کمیٹی قائم

منگل 8 اپریل 2025 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کو چلانے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ریگولر افسران کی بھرتی تک عارضی کمیٹی کام کرے گی، پیکٹا کو چلانے کے لئے 9 روکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ، مینیجنگ ڈ ائریکٹر عبد الوحید،ڈائریکٹر ایچ آر اور ایڈمن شاہد عباس ،ڈائریکٹر پروکیورمنٹ غلام محی الدین،ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی قمر ساجد شامل ہوں گے، تین اداروں کو ضم کرکے محکمہ سکولزایجوکیشن نے نیا ادرہ بنایا ہے۔ٹیکسٹ بک بورڈ،قائد اکیڈمی ،پنجاب ایگزمینشن کمیشن کو ملا کر پیکٹا بنایا گیا، پیکٹا اساتذہ کی ٹریننگ کتابوں کی تیاری اور امتحانات منعقد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :