اٹک پولیس نے شہری کے گھر سے چوری کرنے والے 2 سگے بھائی گرفتار کر لئے

منگل 8 اپریل 2025 18:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) اٹک پولیس نے شہری کے گھر سے چوری کرنے والے 2 سگے بھائی گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈیگھیب میں درخواست دی کہ شوکت اقبال ولد سلطان خان نے درخواست دی کہ پنڈپریوال کا رہائشی ہوں اور راولپنڈی میں مقیم ہوں مورخہ 04 مارچ 2025 کو اپنے آبائی گھر آیا تو دیکھا کہ ایک عدد واٹر پمپ مالیتی 15 ہزار روپے، سلنڈر اور برتن وغیرہ مالیتی 5 ہزار روپے غائب تھے جو مجھے معلوم ہوا کہ میری غیر موجودگی میں نثار احمد اور فرحان محمود نے چوری کیا ہے جس پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کے گھر سے چوری کرنے والے دو ملزمان نثار احمد اور فرحان محمود پسران ظفر اقبال سکنائے پنڈ پریوال تحصیل پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :