اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ، 2 کلو سے زائد چرس اور رپیٹر 12 بور برآمد، 3 گرفتار

منگل 8 اپریل 2025 18:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اٹک پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش شیراز علی ولد عبدالرشید سکنہ اتمان آباد کے قبضہ سے 1.

(جاری ہے)

5 کلو چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ سٹی حسن ابدال نے منشیات کے سوداگر احسان اللہ ولد عبدالجمیل سکنہ حسن ابدال سے دوران تلاشی 620 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس کی ٹیم نے دوران چیکنگ رفیع الدین ولد میرسلا جان سکنہ دتہ خیل نارتھ وزیرستان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز رپیٹر 12 بور کلاشنکوف نما معہ 3 روند برآمد کر لیے، اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ہر سہہ ملزمان کو حوالات بند کر دیا۔\378