افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے ، ڈی سی چمن

منگل 8 اپریل 2025 19:00

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی پاک افغان سرحد چمن کے راستے افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے اس مقصد کیلئے حکومت بلوچستان اور چمن انتظامیہ نے شہر میں دو ہولڈنگ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس میں رجسٹریشن کے عمل کے بعد افغان باشندوں کو واپس اپنے ملک بھیجے جائیں گے اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ یکم اپریل سے لیکر ملک کے مختلف علاقوں سے اب تک 2171 افغان باشندے چمن کے راستے واپس افغانستان بھیج دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ آج چمن میں افغان باشندوں کی سب سے ذیادہ فیملی جن کی تعداد تقریبا 370 فیملی ہیں چمن پہنچ چکے ہیں جوکہ چمن کی دو ہولڈنگ کیمپوں میں رجسٹریشن اور دیگر ضروری کوائف مکمل ہونے کے بعد کل انھیں باعزت طور پر اپنے ملک بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا چمن میں دو ہولڈنگ کیمپس ایک کالج روڈ پر شھید جمال عبد الناصر فٹبال گراو نڈ میں اور دوسرا کیمپ پاک افغان سرحد کے قریب زیرو پوائنٹ پر قائم کر دئیے گئے ہیں ڈی سی چمن نے کہا کہ ہولڈنگ کیمپس میں تمام سہولیات فراہم کر دئیے گئے ہیں جس میں کھانے پینے علاج و معالجہ باتھ رومز خیمے اور ٹینٹوں اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کر دئیے گئے ہیں ڈی سی چمن نے ہولڈنگ کیمپس میں تمام افغان باشندوں کو کھانے پینے اور ہر قسم کی سہولیات دینے کی خود نگرانی کی اس موقع پر ڈی سی چمن نے ضلعی انتظامیہ تحصیلدار عبدالرازق میانی اور دیگر تمام منتظمین کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو تکلیف پہنچایا اور پریشان کیا گیا تو اس کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں اور اسکی باعزت واپسی کیلئے ہم تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔