شہید نواب غوث بکش رئیسانی میموریل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

منگل 8 اپریل 2025 19:00

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے نئے تعینات ہونیوالے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی کے ہسپتال پہنچنے پر ہسپتال کے ملازمین نے ان کو خوش آمدید کہا، انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی چیئر پر بٹھایا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے ہسپتال کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :