معمولی جھگڑے پرمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مخالف کو موت کے گھاٹ اتاردیا

منگل 8 اپریل 2025 21:22

معمولی جھگڑے پرمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مخالف کو موت کے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 65ج ب کے رہائشی وقاص نے بتایا کہ اس کے بھائی کاشف گجرکاملزمانمجاہد وغیرہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس کا بدلہ لینے کیلئے ملزمان مجاہد، حنان اور حمزہ وغیرہ نے تھڑا مار کر بیٹھے تھے کہ اس کا بھائی کاشف ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے کاشف بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دینے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :