آزادکشمیر ،ہیلتھ پیکیج پر عملدرآمد شروع ، 163 ایڈہاک زنانہ و مردانہ میڈیکل آفیسران بی 17- کی عرصہ 6 ماہ کیلئے تعیناتی کے حکم نامے جاری
منگل 8 اپریل 2025
22:54
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)آزادکشمیر میں ہیلتھ پیکیج پر عملدرآمد شروع ، حکومت آزادکشمیر نے محکمہ صحت عامہ میں تینوں ڈویژن کے 10 اضلاع سمیت مہاجرین جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 163 ایڈہاک زنانہ و مردانہ میڈیکل آفیسران بی 17- کی عرصہ 6ماہ کیلئے تعیناتی کے حکم نامے جاری کر دیئے گئے ،سیکرٹریٹ صحت عامہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز ضلع نیلم میں 14 میل و فی میل میڈیکل آفیسران ، ضلع پونچھ راولاکوٹ میں 15 ، ضلع باغ میں 11، ضلع پلندری 14،میرپور 2، جہلم ویلی 17، ضلع حویلی 6 ، ضلع مظفرآباد10 جب کہ مہاجرین جموں و کشمیر 1989 دو ، 1947ء ایک شامل ہیں ،نوٹیفکیشنز کے مطابق ان ایڈہاک تقرریوں پرمستقل تقرری کا سوال پیدا نہ ہو گااور نہ ہی یہ عرصہ متعلقہ کیڈر میں سنیارٹی کیلئے شمار ہو گا، حکومت ان ایڈہاک تقرریوں کو بدوں اجراء ختم کرنے کی مجاز ہو گی ،تقرر ہونے والے آفیسران کی تاریخ حاضر بر جائے تعیناتی سے موثر ہو گی ، دوران تعیناتی آفیسر کی خواہش پر اس کا تبادلہ /منسلکی نہ ہو سکی گی اور نوٹیفکیشن تقرری کی اجرائیگی کے اندر 15ایام آفیسران موصوف جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کے پابند ہوں گے، عدم حاضری کی صورت میں تقرری منسوخ تصور ہو گی۔
(جاری ہے)
ضلع جہلم ویلی میں تعینات ہونے والوں مردانہ و زنانہ کیڈر کے ڈاکٹر محمد مجتبیٰ بی ایچ یو نوکوٹ، ڈاکٹر مقدس مشتاق بی ایچ یو بنہ مولہ تحصیل لیپہ ، ذاکر فاخرہ انجم بی ایچ یو پاہل، ڈاکٹر جویریہ مقصود بی ایچ یو لیپہ، ڈاکٹر محمد آصف آر ایچ سی لیپہ ، ڈاکٹر سردار محمد ضیاء خان بی ایچ یو ریشیاں ، ڈاکٹر ریئس احمد بی ایچ یو چھم ، ڈاکٹر سمیرا جبیں احمد بی ایچ یو بنی حافظ (کوٹہ مہاجرین 1989 )، ڈاکٹر نور الصباحت بی ایچ یو سراں ، ڈاکٹر رابعہ قاضی بی ایچ یولنگڑیال (کوٹہ مہاجرین 1989)، ڈاکٹر رعناز ریاض بی ایچ یو سینا دامن ، ڈاکٹر رافعہ کریم ، بی ایچ یو گندی گراں، ڈاکٹر ندا شفیق عباسی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکار (کوٹہ ضلع مظفرآباد) ، ڈاکٹر راجہ عمار حیدر خان تحصیل ہیڈ کوارٹر چکار ، ڈاکٹر راجہ غلام مجتبیٰ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (کوٹہ ضلع مظفرآباد) ، ڈاکٹر مشال علی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ضلع جہلم ویلی جب کہ ضلع نیلم میں ڈاکٹر عاقب رائوف کو آر ایچ سی ہلمت ، ڈاکٹر مریم نسیم آر ایچ سی ہلمت ، ڈاکٹر عدیل احمد عباسی بی ایچ یو لیسوا، ڈاکٹر فہمیدہ خواجہ چراغ الدین بی ایچ یو جاگراں ، ڈاکٹر ناہید احمد بی ایچ یو کیل دومیل ، ڈاکٹر پیر عفنان احمد کو (کوٹہ مہاجرین 1989) سول ہسپتال نیلم (آر ایچ سی شاردہ)، ڈاکٹر آصفہ اسماعیل کو (کوٹہ مہاجرین 1989) بی ایچ یو سرگن ، ڈاکٹر راجہ طفیل فیاض کو کو (کوٹہ مہاجرین 1989) ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم ، ڈاکٹر بلال احمد بیگ ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع نیلم ، ڈاکٹر احمد سلیم ڈی ایچ کیو نیلم ، ڈاکٹر عدنان بشیر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم ، ڈاکٹر نیہہ نوید کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع نیلم ، ڈاکٹر ملک جہانزیب احمد کو (کوٹہ مہاجرین 1947) آر ایچ سی شاردہ ضلع نیلم، ڈاکٹر محمد ابرار سلیم کو بی ایچ یو مندھار ضلع حویلی، لیڈی ڈاکٹر سدرہ افضل بی ایچ یو بٹہ کوٹ ضلع حویلی، لیڈی ڈاکٹر نوشابہ بی ایچ یو کالا مولا ضلع حویلی، لیڈی ڈاکٹر عائشہ خورشید کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ممتاز آباد ضلع حویلی، ڈاکٹر حسنین علی میر آر ایچ سی بھیڈی ضلع حویلی، ڈاکٹر ثقلین ساجد کو بی ایچ یو دیگوار ضلع حویلی،ڈاکٹر ساغر سلیم اعوان کو بی ایچ یو خیریاں ، ڈاکٹر ماریہ افتخار راجہ کو آر ایچ سی رحیم کوٹ، ڈاکٹر حریم اخلاق بی ایچ یو دچھور میراں ، ڈاکٹر طیبہ سرفراز کو بی ایچ یو ہیر کٹلی، ڈاکٹر ہما ملک بی ایچ یو بٹل ، ڈاکٹر بلال مصطفی بی ایچ یو ریاٹ ، ڈاکٹر مصباح فاروق اعوان بی ایچ یو سرلی سچہ ، ڈاکٹر شائستہ شبیر کو بی ایچ یو اعوان پٹی ، ڈاکٹر مریم سفیر کو بی ایچ یو لنگر پور ہ، ڈاکٹر نور العین فادیہ کو (بخلاف کوٹہ مہاجرین 1989)بی ایچ یو سٹی ضلع مظفرآباد، ڈاکٹر سید وہاب رشید کو آر ایچ سی دیوی گلی ، ڈاکٹر ایان الٰہی ظہیر بی ایچ یو پھگواٹی ، ڈاکٹر قمراذکار خان کو آر ایچ سی بنجوسہ ، لیڈی ڈاکٹر شانزے خان بی ایچ یو بن بیک ، لیڈی ڈاکٹر فریحہ اسحاق آر ایچ یو کہوکوٹ، لیڈی ڈاکٹر قرة العین آر ایچ سی سنگولہ ، لیڈی ڈاکٹر انجمن الیاس کو بی ایچ یو کوٹ متے خان ، لیڈی ڈاکٹر سارہ خان کو آر ایچ سی تھوراڑ ، لیڈی ڈاکٹر ہاجرہ مسعود کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہجیرہ ، لیڈی ڈاکٹر عائشہ طارق بی ایچ یو کچرال بگلے ، لیڈی ڈاکٹر سمیرا مشتاق بی ایچ یو بیڑیں، لیڈی ڈاکٹر مریم بتول تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہجیرہ ، لیڈی ڈاکٹر عطیہ اشفاق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہجیرہ ، لیڈی ڈاکٹر رمشا بشارت بی ایچ یو ڈھلکوٹ ، ڈاکٹر محمد حمزہ کو بی ایچ یو دھرگالا ضلع پونچھ ، راولاکوٹ ،لیڈی ڈاکٹر زوہا یاسین بی ایچ یو ڈھلی ، لیڈی ڈاکٹر مارنیہ خالد امراض سینہ /جنرل ہسپتال (CDGH) حمل ، ڈاکٹرمنیب انور بی ایچ یو ساہلیاں ڈھونڈاں، لیڈی ڈاکٹرسیدہ شفیق بتول آر ایچ سی ہاڑی گہل ، ڈاکٹر ماجد اقبال چغتائی بی ایچ یو شمالی ملدیالاں، لیڈی ڈاکٹر سیدہ عروبہ مسعود گردیزی بی ایچ یو نعمان پورہ ، ڈاکٹر انضمام عزیز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریڑہ ، لیڈی ڈاکٹر الیشبا خان بی ایچ یوسہرکوٹلی، لیڈی ڈاکٹر ایمان اکبر بی ایچ یو کوٹیرہ ساہلیاں، ڈاکٹر حمزہ عباسی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دھیرکوٹ، ڈاکٹر رملہ انصر (کوٹہ مہاجرین 1947)کو آر ایچ سی رنگلہ کو ضلع باغ، ڈاکٹر ماریہ
ایوب آر ایچ سی بیٹھک ، ڈاکٹر خنشاعباس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بلوچ، محمد اسامہ نذیر ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ڈاکٹر رباب رزاق ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ڈاکٹر طیبہ فرید بی ایچ یو پوٹھی میر خان ، ڈاکٹر فرحین انجم بی ایچ یو پونا ، ڈاکٹر عظمیٰ فاروق آر ایچ سی آزاد پتن ضلع سدھنوتی ، ڈاکٹر جیتا سلیم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری ، ڈاکٹر ثناء الیاس کو بی ایچ یو پتن شیر خان ضلع سدھنوتی ، ڈاکٹر فیضان ربانی بی ایچ یو پورا ضلع سدھنوتی ، ڈاکٹر نعمان اکرم کو تحصیل ہسپتال تراڑ کھل ضلع پلندری، ڈاکٹر فاطمہ فاروق (کوٹہ مہاجرین 1947)کو بی ایچ یو شیر ہنجال کوٹ ضلع سدھنوتی ، ڈاکٹر اعجاز احمد کو(کوٹہ مہاجرین 1947)بی ایچ یو پانا ضلع سدھنوتی ، ڈاکٹر رابعہ بتول (کوٹہ مہاجرین 1947)کو بی ایچ یو منگریوٹ ضلع سدھنوتی جب کہ لیڈی ڈاکٹر ثانیہ اسرار مہاجرین جموں و کشمیر 1989 کو آر ایچ سی ڈنہ ، ڈاکٹر مزمل حسین بٹ مہاجرین جموں و کشمیر 1989 کو سول ہسپتال شاردہ ، لیڈی ڈاکٹر آمنہ اختر مہاجرین جموں و کشمیر 1947مقیم پاکستان کو آر ایچ سی پنجیڑی، ڈاکٹر اقراء محبوب کو آر ایچ سی خادم آباد میرپور ، ڈاکٹر حسنہ طارق آر ایچ سی چکسواری میرپور، لیڈی ڈاکٹر سویرا کیانی ڈی ایچ کیو سدھنوتی ،ڈاکٹر سید غوث شاہ آر ایچ سی ریڑہ ، لیڈی ڈاکٹر عائشہ نسیم خان آر ایچ سی بنجوسہ ، لیڈی ڈاکٹر نبیلہ اکرم اعوان ڈینٹل سرجن (بی 17-)آر ایچ سی پونہ ضلع بھمبر تعینات کر دیا گیا ،