سی پی او سید خالد ہمدانی نے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا

منگل 8 اپریل 2025 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی نے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اڈیالہ روڈ پر صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے پولیس اہلکار زاہد کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا اور ناروا سلوک کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے سخت سزا کا حکم دیا۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس صحافی برادری کا احترام کرتی ہے اور ان کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :