ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میںنا درا سنٹرز اور پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے، فیصل کریم کنڈی

پیر 23 جون 2025 18:43

ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میںنا درا سنٹرز اور پاسپورٹ کاؤنٹر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) خالد عنایت اللہ خان نے پیر کے روز گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں پنیالہ اور کڑی خیسور میں نادرا سنٹرز اور پہاڑپور نادرا سنٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آیندہ ماہ عاشورہ کے بعد مزکورہ علاقوں میں نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس اقدام سے ڈی آئی خان کی دیہی آبادی کو نادرا اور پاسپورٹ آفس سے جڑے معاملات میں انتہائی آسانی ہو گی اور عوام علاقہ کی مشکلات کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے گا۔ ملاقات میں صوبے کے دور دراز علاقوں کے شہریوں بالخصوص بزرگ شہریوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں درپیش مشکلات پر گفتگو کی گئی۔گورنر نے ڈی جی نادرا سے کہا کہ صوبہ بھر میں عوامی مسائل کے حل اور شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے اور درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔