گورنرخیبرپختونخوا کا کلام میں کشتی حادثہ میں خواتین بچوں سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کا اظہار

پیر 23 جون 2025 18:43

گورنرخیبرپختونخوا کا کلام میں کشتی حادثہ میں خواتین بچوں سمیت 4 افراد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات کے سیاحتی مقام کلام شاہی باغ میں گزشتہ روزکشتی حادثہ میں خواتین بچوں سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کا اظہارکیاہے، گورنر خیبر پختونخوا نے افسوسناک حادثہ میں سخاکوٹ مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں و پسماندگان سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے، گورنر خیبر پختونخوانے کشتی حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے کہا کہ کشتی حادثہ میں خواتین، بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی افسردہ ہوں، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔