ایران پرامریکہ کا فضائی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹرکی سنگین خلاف ورزی ہے، ڈاکٹرعشرت العباد

پیر 23 جون 2025 18:34

ایران پرامریکہ کا فضائی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹرکی سنگین خلاف ورزی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)سابق گورنر سندھ و سربراہ ایم پی پی ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین اور ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔ جسکی انہوں نے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہر گز یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خطے میں طاقت کے زور ہر اپنے مقاصد مسلط کرے۔

(جاری ہے)

اسے چاہئے تھا کہ وہ تنازعہ کا فریق بننے کے بجائے ایک ذمہ دار عالمی قوت کے طور پر ثالثی اور سفارتی حل کے فروغ میں کردار ادا کرتا۔ عالمی طاقتوں پر لازم ہے کہ وہ فوری طور پر مکالمے پرمبنی موثر حکمت عملی اختیار کریں۔ جو نہ صرف تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی اتار چڑھا سے عالمی معیشت کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں عالمی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ناگزیر ہے۔اس سلسلے میں مذید تاخیرخطے اور دنیا دونوں کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔