Live Updates

ژ*بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی

منگل 8 اپریل 2025 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا اور ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے،عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ حمزہ جس کو معطل یا ذمہ داری دینا چاہے دے سکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی بھی بانی نے حمایت کی۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکلا رہنمائ عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے،اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور کے پولیس ناکے پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج جاری ہے جس دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین اور 4 کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔تحویل میں لئے گئے افراد میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت اعوان بھی شامل ہیں ً
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات