Live Updates

پنجاب میں پی ٹی آئی کے تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو مل گیا

عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہیں یا کوئی ذمہ داری دینا چاہیں دے سکتی ہیں

منگل 8 اپریل 2025 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا، عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہیں یا کوئی ذمہ داری دینا چاہیں دے سکتی ہیں، انہوں نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔دوسری جانب خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بھی عمران خان نے سپورٹ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات