لبنان اپنے پائوں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے تو اسے حزب اللہ کو ختم کرنا ہوگا،امریکی عہدیدار

ایران مشرق وسطی کو عدم استحکام کے ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں گھسیٹنے کی کوشش کررہا ہے،اورٹاگوس

بدھ 9 اپریل 2025 11:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)مشرق وسطی کے امن کے لیے امریکی نائب خصوصی ایلچی مورگن اورٹاگوس نے لبنانی حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ لبنان کے اندر ایک کینسر ہے۔ اگر لبنان اپنے پاں پر کھڑا ہونا چاہتاہے تو اسے حزب اللہ کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایک خصوصی انٹرویو میں ٹرمپ انتظامیہ کے سینیئر اہلکار نے الزام لگایا کہ ایران مشرق وسطی کو عدم استحکام کے ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں گھسیٹ رہا ہے۔

اس تناظر میں اور اس سے قبل ایک مغربی سکیورٹی ذریعے نے بتایا تھا کہ حزب اللہ نے اپنی توجہ دوبارہ مرکوز کر دی ہے اور بیروت کی بندرگاہ پر دوبارہ کنٹرول قائم کر لیا ہے، جو اگست 2020 میں ہونے والے بمباری کے بعد بتدریج معمول کی سرگرمیوں کی طرف واپس آ رہا ہے۔اسی ذریعے نے بتایا کہ ایرانی قدس فورس شہریاری کی قیادت میں یونٹ 190 اور گل فرسات کی قیادت میں 700 کے ذریعے، براہ راست لبنان یا درمیانی ممالک کے ذریعے سمندر کے راستے سمگلنگ کی کارروائیوں پر انحصار کرے گی۔