Live Updates

فائر بندی ختم ہونے کے بعد غزہ میں 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی

یہ تناسب غزہ کی پٹی میں ہر پانچ فلسطینیوں میں سے ایک کا بنتا ہے،اقوام متحدہ

بدھ 9 اپریل 2025 11:17

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے کہاہے کہ تین ہفتے قبل لڑائی کے دوبارہ آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے اندر تقریبا 4 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں ،یہ تناسب غزہ کی پٹی میں ہر پانچ فلسطینیوں میں سے ایک کا بنتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں ڈوژارک نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی سلامتی اور انھیں زندہ رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہوا، یہ ذمے داری اسرائیل کے کندھے پر عائد ہوتی ہے کیوں کہ اس کی حیثیت قابض قوت کی ہے۔

ڈوژارک نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے اتوار کے روز جاری انخلا کے احکامات میں دیر البلح کے اندر 3 مربع کلو میٹر سے زیادہ کا رقبہ شامل ہے۔ یہ امریکی شہر نیویارک میں واقع سینٹرل پارک کے رقبے کے قریب ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات