یمن ، حوثیوں کے اسلحہ گوداموں پر امریکی فضائی حملے ، اہم کمانڈر ہلاک

صنعا میں بنی حشیش میں الجمیمہ عسکری کیمپ پر پانچ فضائی حملے ہوئے،ذرائع

بدھ 9 اپریل 2025 11:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر نئے فضائی حملے کیے ۔عرب ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ان حملوں میں صنعا، مارب، الحدیدہ اور حجہ میں حوثیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں الحدیدہ کے جزیرہ کمران میں حوثیوں کے ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مارب کے علاقے الجوبہ میں بھی حوثیوں کے گولہ بارود کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق صنعا میں بنی حشیش میں الجمیمہ عسکری کیمپ پر پانچ فضائی حملے ہوئے۔ادھر حوثی ملیشیا کے اعلان کے مطابق امریکی حملے میں ملیشیا کی انٹیلی جنس کا ایک افسر کرنل عبدالناصر سرحان الکمالی ہلاک ہو گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تہران نواز حوثی ملیشیا نے صنعا میں حوثی کمانڈروں کے گھروں پر امریکی بم باری کے بعد علاقے میں گرفتاری کی مہم انجام دی۔

متعلقہ عنوان :