
تھاڈ سسٹم کو چلانے اور برقرار رکھنے کے لیے دوسرے سعودی بیچ کی پاسنگ آؤٹ
بدھ 9 اپریل 2025 11:35
(جاری ہے)
تقریب بیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں ایئر ڈیفنس فورسز کے انسٹی ٹیوٹ کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ الربیعی نے ایئر ڈیفنس فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد العمرو کی جانب سے شرکت کی۔
تقریب میں امریکا کی جانب سے اور متعلقہ تربیتی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔تربیتی مدت کے دوران فارغ التحصیل افراد نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی تعاون کے معاہدوں کے حصے کے طور پر مینوفیکچرنگ کمپنی کے ماہرین کی نگرانی اور امریکی ماہرین کے تعاون سے تکنیکی اور آپریشنل تربیت، جنگی اور جدید فیلڈ مشقیں مکمل کیں۔یہ تربیتی پروگرام وزارت دفاع کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مملکت کی افواج کی صلاحیتوں کو معیاری قابلیت اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے فروغ دیتے ہوئے جدید آپریشنز کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ان کی جنگی اور تکنیکی تیاری کی سطح کوبہتر بنانا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام مملکت کےویژن 2030 کے مطابق مقامی فوج کو جدید عسکری صلاحیتوں سے لیس کرنا ہے۔ایئر ڈیفنس فورسز نے قومی کیڈرز کو تربیت دینے کے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھا ہے جو جدید دفاعی نظام کو سنبھالنے اور چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، قومی سلامتی کو بہتر بناتے ہیں اور سعودی فضائی حدود کو مختلف ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
معروف امریکی ریپر شان کومبز عرف ڈیڈی کو جسم فروشی سے متعلق جرائم میں سزا
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.