فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو ہنر سکھلا کے مفید شہری بنایا جا سکتا ہے،شاہد ممتاز باجوہ

بدھ 9 اپریل 2025 12:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو ہنر سکھلا کے مفید شہری بنایا جا سکتا ہے اس مقصد کیلئے جیل کے کچن میں قیدیوں کو شیف کی تربیت دینے کیلئے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ نے سپر سٹور مارکیٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرکی موجودگی میں ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان کو 10لاکھ روپے مالیت کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدررانا صفدرعلی، نائب صدر حاجی اشفاق اور جنرل سیکرٹری حاجی سعید کے علاوہ حاجی محمد اسلم، طارق محمود اور قیصر عباس باجوہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے جیلوں کو اصلاحی مراکز بنانے کیلئے کلیدی اقدامات اٹھانے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ قیدیوں کو مستقل مجرم بنانے کی بجائے اُن کو باعزت روزگار کمانے کے قابل بنانے کیلئے ہنر سکھلانے پر توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں سپر سٹور مارکیٹ ایسوسی ایشن ہر ممکن مالی، اخلاقی اور تکنیکی تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح کیلئے ضروری ہے کہ جیل میں انہیں ایسے ہنر سکھلائے جائیں -

متعلقہ عنوان :