پتوکی مرغیوں کے چوزوں سے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ

جمعرات 3 جولائی 2025 16:34

پتوکی مرغیوں کے چوزوں سے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)پتوکی مرغیوں کے چوزوںسے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ تلاش جاری جبکہ گاڑی نہر سے نکال لی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پتوکی کے علاقہ جمبر لنک نہر میں مرغیوںکے چوزوں سے لوڈ گاڑی جاگری ریسکیو نے سرچ آپریشن کے بعد گاڑی کو نہر سے نکال لیا جبکہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ریسکیو نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ چوزوں سے لوڈ گاڑی گزشتہ روز لاپتہ ہوئی جسکا مقدمہ تھانہ صدر پھولنگر میں درج ہے فرنس آئل ٹینکر ڈرائیور کی تلاش جاری تھی تو اسی دوران ایک اور گاڑی مل گئی گاڑی کو نکال کر متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :