اسسٹنٹ کمشنر پسرور کانیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، طلب و رسد کا جائزہ لیا

بدھ 9 اپریل 2025 12:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نےعلی الصبح نیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، نیلامیوں کے عمل اور طلب و رسد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ایڈمنسٹریٹر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ پرائس لسٹ کی فوری ترسیل کو یقینی بنائیں تاکہ ہر دکاندار واضح جگہ پر پرائس لسٹ آویزاں کرسکے اور صارفین کو مقررہ داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ناجائز منافع خوروں کی دکانیں سر بمہر کی جارہی ہیں اس کے علاوہ پرائس ایکٹ کے مقدمات درج کروا نے کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں۔