امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت ہفتے کو عمان میں ہو گی

بدھ 9 اپریل 2025 13:00

امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت ہفتے کو عمان میں ہو گی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا اعلی سطح کی بالواسطہ بات چیت کے سلسلے میں 12 اپریل بروز ہفتہ عمان میں اکٹھا ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ موقف امریکی صدر کی بتائی ہوئی بات کے بر خلاف ہے جنھوں نے "براہ راست بات چیت" کا ذکر کیا تھا۔