غزہ میں جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، جنگ بندی بہت ضروری ہے،حماس

ثالثوں سے رابطہ اب بھی جاری ہے لیکن تاحال کوئی نئی تجاویز سامنے نہیں آئیں، حسام بدران

بدھ 9 اپریل 2025 13:47

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، اس لیے جنگ بندی بہت ضروری ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے کہا کہ یہ جنگ ہمیشہ نہیں چل سکتی، اس لیے جنگ بندی تک پہنچنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ثالثوں سے رابطہ اب بھی جاری ہے لیکن تاحال کوئی نئی تجاویز سامنے نہیں آئیں۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے مزید بتایا کہ حماس ایسے تمام اقدامات کے لیے تیار ہے جو جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے کا سبب بنیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک روز قبل کہا تھا کہ نئے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد غزہ سے مزید یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہے۔