جموں و کشمیر،ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی کا پراسرار واقعہ، مسجد اور گھر تباہ

بدھ 9 اپریل 2025 14:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی کے پراسرار واقعے میں ایک مسجد اور رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے بٹ پورہ ہائی ہامہ میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔