ڈی پی او کوہستان اپر فرمان ﷲ کی زیر صدارت ڈی آر سی ممبران سے میٹنگ، مجموعی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی

بدھ 9 اپریل 2025 15:18

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر فرمان اﷲ کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ڈی آر سی ممبران سے میٹنگ منعقد ہوئی۔ ڈی آر سی آفس میں منعقدہ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ممبران نے درپیش مسائل اور تجاویز پیش کرتے ہوئے ڈی پی او کوہستان اپر کو ڈی آر سی کی مجموعی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او کوہستان اپر نے ڈی آر سی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی ممبران اپنے فرائض منصبی کو دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں، اپنا قیمتی وقت نکال کر پولیس کے ساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کے درمیان مسائل کو فریقین کی رضامندی سے حل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی آر سیز کے ذریعہ جائیداد، خاندانی، کاروباری، ذاتی و سماجی نوعیت کے جھگڑے عزت اور راز داری کے ساتھ مقامی سطح پر حل کئے جا رہے ہیں، کوہستان اپر پولیس ڈی آر سی کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔ ڈی پی او کوہستان اپر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے تنازعات کے پ±رامن حل کیلئے اپنے علاقہ کی ڈی آر سی سے رجوع کریں اور عدالتی و قانونی پیچیدگیوں سے بچتے ہوئے صلح و امن کو فروغ دیں۔ ڈی آر سی ممبران نے اپنی خدمات خندہ پیشانی سے سرانجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا۔

متعلقہ عنوان :