سعودی ویزہ کے لئے بائیو ایپ سے فنگر پرنٹس کے مسئلہ پر عازمین نزدیکی سعودی تاشیرہ یا جیری آفس سے رابطہ کریں، ترجمان وزارت مذہبی امور

بدھ 9 اپریل 2025 16:39

سعودی ویزہ کے لئے   بائیو ایپ سے فنگر پرنٹس  کے مسئلہ پر عازمین نزدیکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ جن عازمین حج کوسعودی ویزہ کے حصول کےلئے بائیو ایپ سے فنگر پرنٹس کا مسئلہ آرہا ہے وہ نزدیکی سعودی تاشیرہ یا جیری آفس سے اصل پاسپورٹ کے ہمراہ بائیومیٹرک کراسکتے ہیں۔بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا کہ عازمین حج پاسپورٹ اور بائیو میٹرک رسیداپنے پاس محفوظ رکھیں ، یہ کہیں بھی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حج تربیتی ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ پورے ملک میں جاری ہے ، تمام عازمین حج پاک حج ایپ پر موجود شیڈول کے مطابق اپنے نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حج تربیت حاصل کرنا حج پالیسی کا اہم جزو ہے ، اس لئے تمام عازمین حج متعلقہ تربیتی مقام پر پہنچ کرتربیت حاصل کریں اوراپنی رجسٹریشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کی ویکسین ، ادویات کی پیکنگ اور تحائف پرواز سے دس روز قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ملیں گے، تربیتی سیشن میں صرف تربیت دی جائے گی۔395