زمرد خان کا پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 9 اپریل 2025 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان (ہلال امتیاز) نے پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں زمرد خان نے کہا کہ مرحوم جمہوریت کے سچے سپاہی، دیندار اور علم و عمل والے کھرے انسان تھے۔ جمہوریت، پاکستان ، سندھ کے حقوق اور عوام کی فلاح کیلئے تاج حیدر نےگراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :