محکمہ موسمیات نے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی

بدھ 9 اپریل 2025 16:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی کرتے کہا ہے کہ آنیوالے دنوں میں گرمی کی شدت میں 3سے 7سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوگا جس کی شدت آئندہ ماہ مزید بڑھے گی پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کی گیا ہے َ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں اوقات کار صبح 7بجے سے دن پرائمری سکول کے بچوں کیلئے 12.30بجے جبکہ ہائی سکول کے بچوں کیلئے چھٹی کا وقت دن 1بجے مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور محکمہ ایجوکیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ ان اوقات کار پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جو پرائیویٹ تعلیمی ادارہ سکول اوقات کار پر توجہ نہیں دیگا اس کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :