یونیورسٹی آف سرگودھا شعبہ تعلقاتِ عامہ کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ محمد بلال حیدر کی وفات پرتعزیتی اجلاس

بدھ 9 اپریل 2025 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) دفتر تعلقات عامہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں انچارج شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات محمد عثمان کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریاض شاد ہم نصابی فورم یونیورسٹی آف سرگودھا کے اسسٹنٹ محمد بلال حیدرکی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انچارج تعلقات و مطبوعات محمد عثمان نے کہا کہ محمد بلال حیدر ایک ملنساراور فرض شناس ورکر تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

اجلاس میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر افسر تعلقات عامہ فیصل جاوید، شعبہ کے اسسٹنٹ رضوان احمد، جونیئر کلرک محبوب علی، کیمرہ مین ظہیر بابر، فوٹو گرافر طیب الرحمن، ڈرائیور اعجاز کلیار،قاصد اکرام اللہ اورسید کاشف علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :