وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کاٹلنگ شہداء کے لئے پیکیج کی رقم 30لاکھ سے بڑھا کر 50لاکھ روپے کردی

بدھ 9 اپریل 2025 17:33

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کاٹلنگ شہداء کے لئے پیکیج ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) کاٹلنگ میں شہید گجر قوم کے چرواہوں کے خاندان کا معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کی درخواست پر شہداء کے لئے پیکیج کی رقم 30لاکھ سے بڑھا کر 50لاکھ روپے کردی ۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شہدا ءکے دونوں خاندانوں کو ایک ایک سرکاری نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بروقت اور صحیح معلومات سامنے لانے پر ڈاکٹر امجد علی شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے کی انکوائری ہورہی ہے انشااللہ حقائق کو سامنے لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :