زرعی یونیورسٹی پشاور میں اساتذہ اور دیگر عملے کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

بدھ 9 اپریل 2025 17:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور میں اساتذہ اور دیگر عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا ۔ مظاہرین نےاحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وی سی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ مالی بحران کے باعث یونیورسٹی میں داخلوں کی شرح کم ہوتی جا رہی ہے،وی سی نے تنخواہوں اور بقایہ جات کے فنڈز روک رکھے ہیں۔دوسری طرف وی سی زرعی یونیورسٹی پشاور نے کہاکہ یونیورسٹی ملازمین کی 10 ماہ کے بقایہ جات ہیں،یونیورسٹی کے پاس ادائیگیوں کے لیے فنڈز موجود نہیں،فنڈز ملتے ہی تمام ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :