اسرا یونیورسٹی حیدرآباد میں ٹریفک و روڈ سیفٹی سے متعلق "محفوظ ڈرائیونگ، محفوظ زندگی" آگاہی سیشن کا انعقاد

بدھ 9 اپریل 2025 17:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اسرا یونیورسٹی حیدرآباد میں ٹریفک و روڈ سیفٹی سے متعلق ’’محفوظ ڈرائیونگ محفوظ زندگی‘‘ کے عنوان سے ایک آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ سیشن اسرا یونیورسٹی کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایکٹیوٹیز اینڈ ایتھلیٹس کے زیر اہتمام نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس کے اشتراک سے اسد اللہ قاضی آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساوتھ زون نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس اصغر علی یوسفزئی نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں اسرا یونیورسٹی کے اس ٹریفک آگاہی سیشن کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ یہ ایونٹ سڑک کی حفاظت کو فروغ دینے اور ٹریفک سے متعلق حادثات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، عوام اور خاص طور پر طلباء کو آگاہی دینا ضروری ہے تاکہ ذمہ دار ڈرائیونگ کی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :