سرگودھا ، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 61 سالہ محنت کش شدید زخمی،ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق

بدھ 9 اپریل 2025 18:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)سرگودھا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 61 سالہ محنت کش کو شدید زخمی کر دیا جبکہ ٹریفک حادثات میں 60 سالہ کار ڈرائیور جاںبحق اور چار خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا لاہور روڈ پر واقع فلور مل میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوں نے گولی مار کر سرگودھا سلیم پارک کے 61 سالہ محنت کش افضل کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے جبکہ سرگودھا خوشاب روڈ پر موضع دھریمہ کے قریب تیز رفتار بس کا کار اور موٹر سائیکل سے تصادم میں خوشاب کا 60 سالہ کار ڈرائیور خالد جانبحق اور چارافراد 55 سالہ غلام فاطمہ، 65 سالہ فاطمہ منظور ،40 سالہ ثمینہ بی بی، حاجی کالونی کا 36 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد کامران شدید زخمی ہو گے۔

اسی روڈ پر دھریمہ مٹھائی شاپ کے سامنے تیز رفتار ٹرک کی گدھا گاڑی کو ٹکر میں اس پر بیٹھی 70 سالہ خاتون زرینہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس متوفی کی نعش کو ورثا کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔