صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کا پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پرتعزیت

بدھ 9 اپریل 2025 18:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدئ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ تاج حیدر پیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے، ان کی سیاسی خدمات اور فکری قیادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :