پراسکیوٹرجنرل پنجاب کا پولیس کے ملازمین کی خواتین کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے واقعے کا نوٹس

بدھ 9 اپریل 2025 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) قصور میں فارم ہاؤس پر پولیس کے چھاپہ کے مقدمہ میں پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے پولیس کے ملازمین کی خواتین کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس کو ہائی پروفائل کیس ڈکلیئر کردیا ۔

(جاری ہے)

پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا پی جی. کے مطابق زیر حراست خواتین کی ویڈیو بناکر بدنام کیا گیا مگر مقدمے میں متعلقہ دفعات شامل نہیں کی گئی پراسکیوٹر جنرل نے موجودہ تفتیشی افسر کا قانون سے لاعلم ہونے پر اظہار ناراضگی کیا لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کی ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے ۔