وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سابق وزیر اعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات، نوابزادہ یادگار رئیسانی کی مزاج پرسی کی ، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 9 اپریل 2025 22:49

کراچی /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کو یہاں کراچی میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلی بلوچستان نے نواب اسلم رئیسانی کے فرزند نوابزادہ یادگار رئیسانی کی عیادت بھی کی انہوں نے نوابزادہ یادگار رئیسانی کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں مکمل شفایابی عطا فرمائیاس موقع پر آغا شکیل درانی، ظفر گچکی اور ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند بھی موجود تھے۔