آئیسکو کا بوجہ سسٹم مینٹیننس 10 اپریل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

بدھ 9 اپریل 2025 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے بوجہ سسٹم مینٹیننس 10 اپریل کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

10اپریل (جمعرات) صبح09:00 بجے سے دن12:00بجے تک اسلام آباد سرکل،این پی سی سی،سروس روڈ ایسٹ،ہائی وے،ضیاء مسجد فیڈرز، صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،اتھال،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہو۔

(جاری ہے)

II،بھارہ کہو۔I،گالف سٹی،شاہ پور،بری امام،پنجاب ہائوس،خیابان اقبال،پیر سوہاوہ،قائد اعظم یونیورسٹی،میرا جعفر فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل،سیکٹر۔

IV،ائر پورٹ،ڈھوک حکمداد،تماسمہ آباد،رینج روڈ،سہام،چاکرہ،I-14/3،لکھو روڈ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، VVIP، MIS،PAF،رحمت آباد۔I،چکلالہ،نیو کلیام،بسالی،پنڈ جاتلہ،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ فیڈرز، اٹک سرکل، کے ایس بی،برہان،حسین آباد،احمد نگر،کرنل شیر خان،ڈھوک فتح،کچہری،ڈی آئی کالونی،پتھرگڑھ،اسلام پورہ،حسن ابدال فیڈرز،چکوال سرکل،سردائی فیڈر،جی ایس او سرکل صبح09:00بجے تا دن13:00بجے تک دھیر کوٹ،چمن کوٹ،دانہ ایکسپریس،دھیلہ فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔