نارووال ، 13سالہ لڑکی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے کا واقعہ ، مقدمہ درج

بدھ 9 اپریل 2025 23:07

نارووال ، 13سالہ لڑکی کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے کا ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)تھانہ صدرنارووال کے علاقہ موضع جسڑ میں 13سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے کے افسوسناک واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اورڈی پی او نارووال کے احکامات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نارووال پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اورملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال محمد نوید ملک نے کہا کہ خواتین پر تشدد یا ریپ میں ملوث ملزمان سے سختی سے نمٹا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :