سیکرٹری صحت بلوچستان نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے رولزکی نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 9 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سیکرٹری صحت بلوچستان نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے رولزکی نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔بدھ کو محکمہ صحت بلوچستان (ایڈمن سیکشن) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے بنائے گئے رولز کے ڈرافٹ کی نظر ثانی اور حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ بلوچستان ،ممبران میں ہیلتھ سیکٹرریفارمز یونٹ کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر فاروق اعظم جان ،ڈپٹی ڈائریکٹر لاء ای پی اے سعادت علی ،لاء آفیسر ڈاکٹرناصر کاسی ،ڈاکٹر فہیم آفریدی ،بلیف کے انوائرمنٹل اسپیشلسٹ کلیم اعجاز قیصرانی ،ڈاکٹر ناصر، ڈبلیو ایچ او ،انڈس کے نمائندے رضوان کاسی ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ آفیسر کا نمائندہ شامل ہوگا۔ کمیٹی ڈرافٹ کاجائزہ لے گی اور ہسپتالوں کی ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کیلئے گائیڈ لائنز کے تعین سمیت دیگر امور طے کریگی۔

متعلقہ عنوان :