ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب کا گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن فار وومن میں منعقدہ سیمینار سے خطاب

بدھ 9 اپریل 2025 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب سندھ انتظامی انصاف اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے۔وہ بدھ کو صوبائی محتسب سندھ ستارہ امتیاز محمد سہیل راجپوت کی ہدایات پر گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن فار وویمن میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار کا مقصد لوگوں میں صوبائی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ادارے کے قیام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت اداروں کے اندر ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف ایک سادہ سی درخواست جمع کروائی جائے تاکہ محتسب سندھ کا ادارہ آپ کو کم وقت میں انصاف فراہم کرے اور آپ کا مسئلہ حل ہو جائے کیونکہ ادارے کا مقصد عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔ سیمینار میں پرنسپل محمد ملاح، لیکچررز ، اسسٹنٹ پروفیسرز، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ نے سیمینار میں شریک لیکچررز اور طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :