ملتان میں دو منشیات فروش گرفتار،پانچ کلو چرس برآمد

جمعرات 10 اپریل 2025 09:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ملتان کے تھانہ مظفر آباد کی پولیس نے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کو ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد محمد رمضان گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم محمد عدنان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چارکلوگرام سے زائد چرس جبکہ ملزم عمر فاروق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے وہ منشیات فروشوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں سمیت دیگر مقامات پر منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :