اے اے سی ریونیو ہری پور کا میٹرک امتحانات میں چیٹنگ مٹیریل کی روک تھام کے لئے بازاروں کا دورہ

جمعرات 10 اپریل 2025 09:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور شاہد اقبال خٹک نے میٹرک امتحانات کے سلسلہ میں دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد اور چیٹنگ مٹیریل کی روک تھام کے حوالہ سے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ اس سلسلہ میں وہ مختلف سٹیشنری اور فوٹو سٹیٹ شاپس پر بھی گئے جہاں انہوں نے بہت بڑی مقدار میں چیٹنگ مٹیریل کو پکڑ کر ضبط کیا اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیٹنگ مٹیریل طلبہ کو فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر کے جیل بھی بھیجا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، یہ محنتی اور لائق طلبہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، چیٹنگ مٹیریل اور امتحانات میں دخل اندازی سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے ہال کے ارد گرد کے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، ان علاقوں میں چٹینگ سے متعلق مٹیریل اور دیگر مواد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :