خیبرپختونخوا سے بھی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی شروع ہو گئی

جمعرات 10 اپریل 2025 13:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) خیبرپختونخوا سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اس سلسلے میں‌جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق صوبے سے پہلی مرتبہ 41 افغان سٹیزن ہولڈرز پاک افغان سرحدی گزر گاہ طورخم کے راستے افغانستان لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 601 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز وطن واپس جا چکے ہیں۔دوسری طرف ملک سے غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب تک 2 ہزار 454 غیر قانونی باشندے اپنے وطن افغانستان لوٹ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :