ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کےلئے انتہائی ضروری ہے،ڈاکٹر مدیحہ اسلم

جمعرات 10 اپریل 2025 14:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر مدیحہ اسلم نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کےلئے انتہائی ضروری ہے،ماں کے دودھ کے متبادل کےلئے عالمی مارکیٹنگ کوڈز کو نافذ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیالکوٹ کے نواحی گاوں مراکیوال میں جاری فری میڈیکل کیمپ میں آئے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کی زندگیوں کےتحفظ اور ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینا چاہیے ، نوزایئدہ بچوں کی نیوٹریشن کو بہتر بنایا جائے اور ماں کے دودھ پلانے کے عمل کو فروغ دیا جائے۔

اس موقع پر ماہرین نیوٹریشن نے ماں کے دودھ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کی صحت،نشونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کی نشونما اور ان کی صحت کا محافظ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :